بس دعا کرو اور سب کچھ اپنے رب العالمین پر چھوڑ دو۔۔۔
تحریر: صائم نذر
زیادہ سوچنا انسان کو ختم کر دیتا ہے
بس دعا کرو اور سب کچھ اپنے رب العالمین پر چھوڑ دو جو اتنی بڑی کائنات کو رنگوں سے بھر سکتا ہے تو کیا اسے تم نظر نہیں آتے؟
کیا اسے تمہاری بے بسی نظر نہیں آتی؟
تمہیں کیا ایسا لگتا ہے کہ وہ تمہیں بے یارو مددگار چھوڑ دے گا کیا وہ تمہاری زندگی ایسے ہی بے رنگ رہنے دے گا؟
بس اپنے رب العالمین پر یقین رکھو بلکہ یقین کامل رکھو
ان شاءاللّٰہ وہ تمہاری زندگی بھی تمہارے پسندیدہ رنگوں سے بھر دے گا وہ تمہاری ہر دعا پر کن فرما دے گا۔