سماجی ویب سائٹس نوجوانوں کو حقیقی زندگی سے دور کرنے لگیں

سماجی ویب سائٹس نوجوانوں کو حقیقی زندگی سے دور کرنے لگیں
سماجی ویب سائٹس نوجوانوں کو حقیقی زندگی سے دور کرنے لگیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) اگر آ پ اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں تو شاید ہی کوئی ایسا ٹین ایجر نظر آئے گا جو فیس بک ، ٹویٹر ،یوٹیوب یا دیگر ایسی چیزوں کا حد سے زیادہ شوقین نظر نہ آئے اور ہو بھی کیوں نہ ، ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نو عمر لوگوں میں انٹر نیٹ کے ہمہ وقت استعمال سے ایک عجیب و غریب مسئلہ پیدا ہوتا جا رہا ہے ، یہ لوگ انٹر نیٹ پر اپنی مصنوعی زندی سے اپنی حقیقی زندگی کی نسبت بہت زیا دہ خوش ہیں اور رفتہ رفتہ انٹر نیٹ کی مصنوعی زندگی اور حقیقی زندگی میں فرق کو پہچاننے کی صلاحیت سے محروم ہوتے جارہے ہیں ۔ گوگل اور ووڈا فون کی اس تحقیق میں پتا چلا ہے کہ یہ مسئلہ سب سے زیادہ ان بچوں میں پایا جاتا ہے جو اپنے سیکنڈری سکول کے سفر کا آغاز کر رہے ہوتے ہیں ۔ یہ بچے انٹرنیٹ پر اپنی دوستی ، لڑائی ، جھگڑوں ، رشتوں ناطوں ، خوشیوں اور خطروں کو ہی حقیقت سمجھنے لگتے ہیں ۔ اس تحقیق نے یہ اہم سوال پھر سے اٹھا دیا ہے کہ والدین اور سکول بچوں کی مناسب اور درست رہنمائی کرہے ہیں ؟

مزید :

نوجوان -