نواب ٹاوئن، تیز رفتار مزدے کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق

نواب ٹاوئن، تیز رفتار مزدے کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کرائم رپورٹر)نواب ٹاؤن کے علاقہ میں تیز رفتار مزدے نے بے قابو ہوتے ہوئے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو ٹکر ماردی جس کے باعث وہ جاں بحق ہوگئے ،پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاشیں اپنی تحویل میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیں۔ بتایا گیا ہے کہ نواب ٹاؤن کے علاقہ شیر شاہ کالونی کارہائشی منیر اپنی بیوی پروین کے ساتھ کسی کام کے سلسلے میں گھر سے نکل کر مین روڈ پر اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر پہنچا ہی تھا کہ تیز رفتار مزدے نے بے قابو ہوتے ہوئے ٹکر مار دی جس سے دونوں میاں بیوی شدیدزخمی ہوگئے جبکہ ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ریسکیو ٹیم کی مدد سے زخمیوں کو فوری تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں وہ دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔اس واقع کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاشیں اپنی تحویل میں لے کرضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیں اور لواحقین کی مدعیت میں نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔پولیس نے بتایا کہ اس حادثے میں ملوث ڈرائیور کو جلد ہی گرفتار کرلیاجائے گا۔

مزید :

علاقائی -