عمران خان آج کل خود سے باتیں کرتے ہیں
تجزیہ: ایثار رانا
یوں تو عمران خان سے میری بے شمار ملاقاتیں رہیں لیکن آج کی ملاقات نے مجھے ہلا کے رکھ دیا ،خان صاحب کے ایک جملے سے آپکو ا±نکی کیفیت سمجھ آجائے گی انہوں نے کہا آجکل چونکہ کوئی آتا نہی اس لیے میں خود سے ہی بات کر لیتا ہوں،یہ ایک جملہ تمام گ±فتگو پر بھاری رہا،سیاسی باتیں تو تمام میڈیا رپورٹ کر ہے رہا ہے میں تو صرف ا±نکے جذبات احساسات کو دیکھنے اور سمجھنے کی کوشش کرتا رہا،جانے والوں پر انہوں نے ک±چھ سوچا پھر کہا مجھے شیریں مزاری کے جانے کا افسوس ہے میں نے مسرّت جمشید کی کہا تو بولے ہاں وہ بھی،فواد چودھری کے لیے بولے ہاں اس نے محنت بہت کی تھی،کالی شلوار قمیض میں ملبوس عمران مجسم ا±داسی کی تصویر تھے۔جو مجھے اندازہ ہوا ابھی خود انہیںنہیں اندازہ کہ کیا ہوسکتا ہے،یقیناً آج ا±نہیں وہ دوست یاد آتے ہونگے جنھیں ا±نہونے گنوا دیا،وہ دوست وہ جو شائد ان حالات میں اپنے پیروں کی مٹّی نہ چھوڑتے،دیکھتے ھیں گردش وقت کہاں جا کے ٹھہرےے اور تاریخ میں آج کے ہیرو کیا کہلائیں۔
تجزیہ ایثار رانا