وزیر آبپاشی نے  پانی چوری کے خاتمے اور کسانوں کے مسائل کے حل کیلیے آڈیو پیغام جاری کر دیا

وزیر آبپاشی نے  پانی چوری کے خاتمے اور کسانوں کے مسائل کے حل کیلیے آڈیو ...
 وزیر آبپاشی نے  پانی چوری کے خاتمے اور کسانوں کے مسائل کے حل کیلیے آڈیو پیغام جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب کاظم پیرزادہ نے محکمہ آبپاشی کے افسران کیلئے آڈیو پیغام جاری کیا۔ وزیر آبپاشی پنجاب کاظم پیرزادہ کا کہنا تھا کہ  ٹیل پر پانی پہچانے والے افسران قابل تعریف ہیں۔ تمام افسران فیلڈ میں نکلیں اور اپنی نہروں کی ٹیلوں پر پانی کی فراہمی یقینی بنائیں۔  پانی چوری کے خاتمے کے لئے اپنی کوششیں تیز تر کردیں۔  افسران کسانوں کے آبپاشی کے مسائل کے حل کے لئے ان سے رابطے میں رہیں اور ان کے مسائل سنیں۔ اگر کسانوں کی شکایات کا ازالہ نہ ہوا تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق کسانوں کے مسائل فوری حل کئے جائیں۔