سندھ پولیس کا ڈی ایس پی کورونا سے جاں بحق

سندھ پولیس کا ڈی ایس پی کورونا سے جاں بحق
سندھ پولیس کا ڈی ایس پی کورونا سے جاں بحق

  

بدین (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ پولیس کا ایک اور افسر کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

ترجمان بدین پولیس کے مطابق ڈی ایس پی عبدالستارکشمیری کورونا کے سبب انتقال کرگئے۔ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی عبدالستار کشمیری کو سینے میں تکلیف اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ عبدالستار کشمیری کوپہلے ٹنڈومحمد خان اور پھر انڈس ہسپتال کراچی داخل کرایا گیا تھا۔ترجمان بدین پولیس کا کہنا ہے کہ مرحوم کا تعلق ماتلی سے تھا اور وہ تحصیل ٹنڈو غلام حیدر میں تعینات تھے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -بدین -کورونا وائرس -