خدا تک گوشت پہنچتا ہے نہ خون، تمہاری پرہیزگاری پہنچتی ہے

خدا تک گوشت پہنچتا ہے نہ خون، تمہاری پرہیزگاری پہنچتی ہے
خدا تک گوشت پہنچتا ہے نہ خون، تمہاری پرہیزگاری پہنچتی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تحریر : ڈاکٹر سلمان رضا 

 ترجمہ :"خدا تک نہ اُن کا گوشت پہنچتا ہے اور نہ خون۔ بلکہ اس تک تمہاری پرہیزگاری پہنچتی ہے۔ اسی طرح خدا نے ان کو تمہارا مسخر کر دیا ہے تاکہ اس بات کے بدلے کہ اس نے تم کو ہدایت بخشی ہے اسے بزرگی سے یاد کرو۔ اور (اے پیغمبر) نیکوکاروں کو خوشخبری سنا دو"۔( الحج۔37 )
  رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نےفرمایا: کوئی دن نہیں جس میں اللہ تعالیٰ عرفہ کے دن سے بڑھ کر بندوں کو آگ سے آزاد فرماتا ہو، وہ ( اپنے بندوں کے )  قریب ہوتا ہے اور فرشتوں کے سامنے ان لوگوں کی بناء پر فخر کرتا ہے اور  پوچھتا ہے : یہ لوگ کیا چاہتے ہیں؟" ‏(صحیح مسلم)
  اے پاک پروردگار ہم سب کے لیے خیر  کے دروازے کھول دے‎۔ ہماری تمام پریشانیاں  دور فرما۔ ہم سب  کے لیے  اپنے در سے آسانیاں  پیدا  فرما اور ہم سب کو طیب رزق عطا فرما۔ اے پاک پروردگار ہم سب کو اپنے والدین اور بزرگوں کی عزت اور خدمت کرنے کی سعادت نصیب فرما۔ ہم میں سے جن کے والدین فوت ہو چکے ہیں ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرما۔ آمین

مزید :

روشن کرنیں -