چین کی یونیورسٹی کا ورزش کرنیوالوں کیلئے مفت ناشتے کا اعلان
شنگھائی (مانیٹرنگ ڈیسک) اس بات پر کسی کو اعتراض نہیں ہوسکتا کہ ورزش انسانی صحت کے لئے انتہائی اہم ہے۔ چین کی جینگ ژو یونیورسٹی اس بات کا اچھی طرح ادراک ہے اس لئے اس نے صبح اٹھ کر ورزش کرنے والے طالبعلموں کو مفت ناشتہ کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہنیان بزنس ڈیلی کے مطابق یہ پروگرام طالبعلموں میں ورزش کے رجھان کو تقویت دینے کے لئے شروع کیا گیا ہے۔ یہ یونیورسٹی صبح سویرے اٹھ کر 800 میٹر دوڑنے والے پہلے 150 سٹوڈنٹس کو مفت ناشتہ کراتی ہے۔