یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز میں سپرنگ فیسٹیول
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز میں سپرنگ فیسٹیول کے سلسلے میں بیت بازی ومشاعرہ، کیلیگرافی کے مقابلوں کاانعقادکیا گیا۔ جس میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ کے طلبا و طا لبا ت نے حصہ لیا ۔بیت بازی کے مقابلے میں ادار ہ فارما سوٹیکل سائنس کی ٹیم نے پہلی پو زیشن،انسٹی ٹیوٹ آف با ئیو کیمسٹری اینڈ بایؤ ٹیکنا لو جی کی ٹیم نے دو سر ی پو زیشن جبکہ مائکرو بیا لو جی کی ٹیم نے تیسر ی پو زیشن حا صل کی۔ غزل کے مقا بلے میں ارقم بلال نے پہلی پو زیشن،کمیل عباس اشعر نے دو سر ی پو زیشن، صہیب ظفر نے تیسری پو زیشن حا صل کی۔نظم کے مقا بلے میں رضوان حیدر نے پہلی،سید سمیع حیدر نے دو سر ی ، اقرا شا ہد نے تیسری پو زیشن حا صل کی۔انگر یزی نظم میں حبہ عمرا ن نے پہلی ،د بیر الا اسلام نے دوسری،علی شفیع نقو ی نے تیسری پو زیشن حا صل کی۔ مزا حیہ نظم کے مقا بلے میں محمد سفیا ن نے پہلی اور رانا محمد زا ہد نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ کیلیگرافی کے مقا بلے میں شعیب احمد نے پہلی ،محمد طیب نے دو سر ی ، جبکہ احترام مینگل نے تیسر ی پو زیشن حا صل کی۔ مشہو ر افسانہ نگار مس افراہ بخا ری نے جیتنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔