لاہور میں ڈرائیور نے خاتون کو زبردستی رکشے میں بٹھانے کی کوشش کی تو کیا ہوا؟

لاہور میں ڈرائیور نے خاتون کو زبردستی رکشے میں بٹھانے کی کوشش کی تو کیا ہوا؟
لاہور میں ڈرائیور نے خاتون کو زبردستی رکشے میں بٹھانے کی کوشش کی تو کیا ہوا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) خاتون کو ہراساں اور زبردستی رکشے میں بٹھانے کی کوشش کرنے والا ڈرائیور گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے گڑھی شاہو بازار میں رکشہ ڈرائیور کے خلاف خاتون کو ہراساں کرنے کی شکایت پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈرائیور شہزادکو حراست میں لے لیا ۔

خاتون کا کہنا ہے کہ وہ شاپنگ کے لیے بازار آئی ہوئی تھی جب کہ رکشہ ڈرائیور پہلے خاتون کا تعاقب کرتا رہا اور پھر موقع پا کر اس نے خاتون کو زبردستی رکشے میں بٹھانے کی کوشش کی۔

خاتون نے بازار میں تعینات پولیس اہلکاروں کو شکایت کی، جس پر انہوں نے فوری طور پر رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔