مخالفین کے کہنے پر 2001ءکا بلدیاتی نظام کسی صورت بحال نہیں ہو گا، سندھ حکومت بھی ڈٹ گئی

مخالفین کے کہنے پر 2001ءکا بلدیاتی نظام کسی صورت بحال نہیں ہو گا، سندھ حکومت ...
مخالفین کے کہنے پر 2001ءکا بلدیاتی نظام کسی صورت بحال نہیں ہو گا، سندھ حکومت بھی ڈٹ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بدین(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ مخالفین کے کہنے پر 2001ءکا بلدیاتی نظام کسی صورت بحال نہیں ہو گا، جماعت اسلامی اورپیپلزپارٹی میں بلدیاتی نظام سے متعلق ڈائیلاگ ہوئے ہیں لیکن بلدیاتی قانون پرکسی بھی جماعت کی غلط فرمائشیں پوری نہیں ہوں گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق بدین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعیدغنی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیوایم)پاکستان کے رہنما مختلف پارٹیز میں جانے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، عوام میں خوف پیدا کرنے اور اپنی طرف متوجہ کرنےکی ناکام کوششیں کر رہے ہیں، ٹنڈوالہ یار قتل واقعے پر ایم کیو ایم سیاست کر کے خود کو زندھ رکھناچاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم نے زبردستی وزیراعلی ہاﺅس جانے کی کوشش کی، ہم کراچی کا امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔