کُچھ ٹھوکریں بھی بڑی کارآمد ہوتی ہیں، سیدھا اللہ کے دربار میں سر کے بل لا کھڑا کرتی ہیں
کچھ دَرد بڑے مبارک ہوتے ہیں۔۔ لگ جائیں تو انسان کو پہلے سے مختلف اِنسان بنا دیتے ہیں۔۔۔۔
کُچھ ٹھوکریں بھی بڑی کارآمد ہوتی ہیں، سیدھا اس کے دربار میں سر کے بل لا کھڑا کرتی ہیں۔۔۔ ایسے درد، ہر ٹھوکر، ہر روگ، ہر خلِش، ہر بےبسی، ہر بے توجہی کو سَلام۔۔۔۔۔ جِس نے ہم کو پہلے سے بہتر اِنسان بنایا ہو اور "رب العالمین" سے جا مِلوایا ہے ۔۔۔
ہمارا تعلق ہر حال میں رب العالمین سے جڑنا ضروری ہے۔۔ کیونکہ اللّٰہ کے خوف کے بغیر اگر ہم تنہائی میں گناہ کریں پھر بھی چار گواہ بالکل تیّار ہیں * آنکھیں * دل * کان * ہاتھ۔۔۔ اللہ کی پکڑ سے کیسے بچ سکتے ہیں ۔۔
ہم جب مر جائیں گے تو کیا ساتھ لے کے جائیں گے؟ صرف اعمال اور کیا چھوڑ جائیں گے صرف غیبتیں، حسد، بغض جانا ہی ہے تو اپنے اچھے اثرات ۔۔۔.اچھے اخلاق چھوڑ کر جائیں۔۔یہ زندگی "اللّٰه تعالیٰ" کی امانت ہے ہم اپنی مرضی سے زندگی نہیں گزار سکتے۔۔۔
انسان کا اختیار نہ تو سانس پر ہے اور نہ ہی تقدیر پر۔۔۔۔ لیکن اگر اللّٰه تعالیٰ کی مرضی میں اپنی مرضی شامل کر لی جائے تو زندگی میں راحت اور سکون شامل ہو جاتا ہے۔۔۔
مسکراتے رہیں کیونکہ یہی ہے مقصود زندگی.۔۔۔ یہ لمبا راستہ ایک دن ختم ہو جائے گا یہ تکلیفیں بھی دور ہو جائیں گی اور یہ دن بھی گزر جائیں گے اور یہ جو آپ کے دل میں توڑ پھوڑ ہے اس کو بھی اللّٰه تعالیٰ ٹھیک کر دے گا اللّٰه تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں۔۔۔۔
اے پاک پروردگار ہمیں ایمان کی پختگی عطا فرما۔ ہماری غلطیوں، کوتاہیٌوں، کمزوریوں، خطاؤں، گناہوں، برائیوں اور نافرمانیوں کو معاف فرما، بے شک تو بہت بڑا مہربان اور بے حد رحم کرنے والا ہے۔اے اللّٰہ ہمیں اپنی رضا،عنایات، رحمتیں برکتیں اور بخشش عطا فرما۔
اے اللّٰہ ہم سب کو اپنے پسندیدہ بندوں میں شمار فرما اے اللہ پاک ہماری تمام دعاوُں کو قبول و مقبول فرما۔۔ اور ہماری جائز حاجتوں اور مرادوں کو محض اپنے فضل و کرم سے پوری فرما۔۔۔بیماروں کو شفاء کاملہ عاجلہ عطا فرما اور مرحومین کی مغفرت فرما ۔ آمین