الوداع ماہ رمضان

  الوداع ماہ رمضان
  الوداع ماہ رمضان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عید آئی خوشیال لائی جی دوستو ماہ رمضان المبار ک اپنی تمام تر برکتیں رحمتیں سمیٹے رخصت ہو چکا  اور ماہ رمضان کے الوداع ہونے پہ یقیناً خوشی بھی ہے کہ ماہ رمضان مقدس مہینہ ہے جس میں دنیا بھر کے مسلمان اللہ پاک کی خوشنودی کے لئے روزے رکھتے ہیں اور روزوں کے اختتام پہ عید الفطر مناتے ہیں اور عید الفطر انعام ہے اللہ پاک کی طرف سے  عید کا دن یقیناًخوشیوں بھرا ہوتا ہے۔ 30 مارچ بروز اتوار کو سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں عید منائی گئی اور روایت رہی کے سعودی عرب میں عید کے دوسرے دن پاکستان میں عید کا تہوار منایا جاتا ہے اور بہت سے دوست تو پہلے ہی کہہ رہے تھے کہ عید 31 مارچ کو ہو گی اور یہ بات بھی درست ٹھہری اور وہ اس لئے کہ سعودی عرب میں بروز اتوار عید منائی گئی۔ پیر کوپاکستان میں بھی عید منائی جا رہی ہے اور دنیا بھر کی طرح عید کی خوشیوں کے رنگ ہمارے ملک میں بھی بکھر رہے ہیں اور کہا جائے کہ عید تو بچے اور بچیوں کی ہی ہوتی ہے چھوٹے چھوٹے ننے منے بچے عید کے دن خود سج دھج کے تیار ہوتے ہیں اور بڑوں کے ساتھ نماز عید پڑھنے جاتے ہیں۔ عید کی نماز کے بعد سب بڑوں کی طرح بچے بھی ایک دوسرے کو گلے مل کے عید کی مبارکباد دیتے ہیں اور پھر جی بھر کر بڑوں سے بہت ساری عیدی وصول کرتے ہیں اور من پسند کھلونے خریدتے ہیں۔ تین دن میں دنیا بھر کے مسلمان خوب جی بھر کے خوشیاں مناتے ہیں عزیز و اقارب رشتے داروں کے گھر عید ملنے جاتے ہیں  ایک دوسرے کی دعوتیں کرتے ہیں جن میں رنگ برنگے پکوان پکائے جاتے ہیں۔ عید سے قبل ہی بازاروں میں رش بڑھ گیا لیکن عام اسٹورز پہ تو مہنگائی کا طوفان ہے ہی لیکن اب نچلی سطح پہ بھی مہنگائی کے طوفان کی چرچا ہو رہی ہے اور اسی طوفانی مہنگائی سے عوام پریشان ہے۔ جہاں دو وقت کی روٹی کے لئے چولہا جلانا مشکل ہو جائے وہاں عید کی خوشی کیسی۔ ہم ایک ایسے ملک کے رہنے والے ہیں جہاں کسی بھی قسم کا کوئی تہوار منایا چا ئے تو ملک بھر کے دکاندار ہی گویا اپنی اپنی اشیاء کے دام بھی خود ساختہ طور سے دگنے کر دیتے ہیں اور خوب کمائی کرتے ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں اور دکانداروں کی خود ساختہ مہنگائی سے ہی عام آدمی عید کی خوشیوں میں شامل ہونے سے محروم رہ جاتا ہے اور یقیناً حکومت وقت کا فرض ہے کہ عام آدمی کو بھی عید کی خوشیوں شامل کرے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ حکومت بازاروں شاپنگ سنٹرز میں مہنگائی کو کم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے اور جس طرح سے حکومت ٹرانسپورٹرز کو کرایہ کم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے کہ عید کے موقع پہ پردیسیوں کو اپنے شہر پہنچنے میں مشکل نا ہو اور پنجاب حکومت کے خصوصی اقدامات کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز نے انٹر سٹی کرایوں میں کچھ کمی کی ہے جو یقیناً  اچھی بات ہے۔ ہماری بھی دعا ہے کہ اللہ پاک ہم سب کے ماہ رمضان المبارک کے روزے قبول فرمائے اور ہم سب کو عید کے موقع پہ مستحق، غریب و نادار و مفلس افراد کی  مدد کر کے انھیں عید کی خوشیوں میں بھی شامل کرنیکی توفیق عطاء  فرمائے آمین ثم آمین۔

مزید :

رائے -کالم -