وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئؕی ہیں، کئی وزراء کے قلمدان تبدیل ہوئے ہیں تو کسی سے ذمہ داری سے واپس لے لی گئی، پرویز خٹک کو بھی اہم ذمہ داری مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر مصدق ملک سے پیٹرولیم ڈویژن کا چارج واپس لے لیا گیا، وہ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ہوں گے۔
قیصر احمد شیخ سے بحری امور کا چارج لے کیا گیا جبکہ اب وزارت سرمایہ کاری بورڈ کے وفاقی وزارت کی ذمہ داری سونپی گئی۔ عبد العلیم خان سے سرمایہ کاری بورڈ اور نجکاری کے قلمدان واپس لے لئے گئے۔شزہ فاطمہ خواجہ کو آئی ٹی کا و ٹیلی کام کا وفاقی وزیر بنا دیا گیا جبکہ سردار محمد یوسف کو وزرات مذہبی امور اور بین الااقوامی ہم آہنگی کی وزارت دیدی گئی۔
خالد حسین مگسی کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ،محمد حنیف عباسی کو ریلویز ، معین وٹو کو آبی وسائل دیدی گئی،محمد جنید انوار چوہدری کو میری ٹائم افئیرز کا وفاقی وزیر بنا دیا گیا جبکہ علی پرویز ملک کو پیٹرولیم ، اورنگزیب خان کھچی کو نیشنل ہیڑیٹج اینڈ کلچر کی وزارت دیدی گئی۔طارق فضل چوہدری کو وزیر پارلیمنٹری افیئرز کی ذمہ داری سونپی گئی۔
ملک رشید احمد خان کو وزیر مملکت برائے قومی غذائی تحفظ، عبد الرحمان کانجو کو وزیر مملکت برائے توانائی بنا دیا گیا۔ عقیل ملک وزیر مملکت برائے قانون و انصاف، بلال اظہر کیانی وزیر مملکت برائے ریلویز ہوں گے۔
کیسو مل کھیہل داس وزیر مملکت برائے مذہبی امور، عون ثقلین وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ، مختار احمد ملک وزیر مملکت برائے قومی صحت و ریگولیشنز، طلال چوہدری وزیر مملکت برائے داخلہ و انسداد منشیات ،مصطفی کمال کو نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشنز، وجیہا قمر کو وزیر مملکت برائے تعلیم کا قلمدان دے دیا گیا۔
سید توقیر حسین شاہ کو مشیر برائے وزیراعظم آفس جبکہ محمد علی کو مشیر برائے نجکاری اور پرویز خٹک کو مشیر برائے امور داخلہ مقرر کر دیاگیا ہے
حذیفہ رحمان وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی ورثہ اینڈ کلچر، مبارک زیب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قبائلی امور اور طلحہ برکی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ہوں گے۔