کلاؤڈ ٹیکنالوجی کا نفاذ،جے بی ایس کنسلٹنگ اور SAP میں اشتراک
ملتان(پ ر)جعفر گروپ نے مکمل ڈیجیٹل تبدیلی کے لیےRise with SAPکا نفاذ کرلیا ہے، جس سے جعفر گروپ کے ایس اے پی اور جے بی ایس کنسلٹنگ پر اعتما(بقیہ نمبر11صفحہ7پر)
د اظہار ہوتا ہے،جو جعفر گروپ کے تمام اہم ویلیو چینز کا ازسرنو جائزہ لیں اور Rise with SAP کے ذریعے جدت طرازی کے موثر طریقوں کو بروئے کار لائیں۔جعفر گروپ پاکستان میں ایک سرکردہ ادارہ ہے جو فن ٹیک، انفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات، صحت، تعمیرات، کان کنی، مشینری، زراعت، لبریکنٹس، اور بائیو ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں کام کرتا ہے۔جے بی ایس کنسلٹنگ نے 8 ماہ کے قلیل عرصے میں گروپ کی تمام 14 کمپنیوں میں مکمل انٹرپرائز ریسورس (ERP) سلوشن کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا ہے اور اسے پورے گروپ میں آپریشنز کے پیمانے پر ایک قابل ذکر کارنامہ بنایا ہے۔Rise with SAPکاروباری جدت کے لیے ایک جامع کلاڈ سلوشن ہے۔جعفر گروپ کے ڈائریکٹر وقار الاسلام نے اس موقع پر کہا کہSAP کی کلاڈ ٹیکنالوجی پر منتقلی ہمارے ادارے کی ترقی میں معاون ہے۔ کاروباری تبدیلی کے لیے Rise with SAPکا نفاذ ہم فیصلہ ہے۔ یہ پارٹنرشپ آپریشن میں بہتری، کارکردگی بڑھانے اور جدت کے ساتھ صنعت میں سب سے آگے رہنے کے لیے ہمارے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔ SAP کے جدید سلوشنز کا نفاذ ڈیجیٹل طور پر تبدیل شدہ اور مستقبل کے لیے تیار ادارہ بننے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔جعفر گروپ میں کارپوریٹ سروسز کے ڈائریکٹر صابر زیدی نے کہا کہ SAP S/4 HANA کے نفاذ کے ساتھ ہم نے اب تک آسان طریقہ کار اور کم پیچیدگی، تیز رفتار پروسیسنگ کرنے کے عمل، بہتر سپلائی چین مینجمنٹ، توسیع پذیری میں اضافہ اور صارفین کے لیے خدمات میں بہتری آئیے گی۔