چیئرمین پیمرا محمدسلیم بیگ کا ٹیم کے ہمراہ ڈسکور پاکستان چینل کا دورہ 

   چیئرمین پیمرا محمدسلیم بیگ کا ٹیم کے ہمراہ ڈسکور پاکستان چینل کا دورہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور( سٹی رپورٹر) چیئرمین  پیمرا  محمدسلیم بیگ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈسکور پاکستان چینل کا دورہ کیا ڈسکور پاکستان چینل کے CEO ڈاکٹر قیصررفیق نے ان کا پرجوش خیر مقدم کیا اور خود اپنی پوری ٹیم کا نہ صرف تعارف کروایا بلکہ پورے چینل کا وزٹ بھی کروایاپیمرا چیئرمین نے   چینل کے تمام ڈیپارٹمنٹس کا جائزہ لیا اور خاص طور پر کریئٹیو اور ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹس  سے متعلق اہم  اور ٹیکنیکل سوالات بھی کیئے۔  CEOڈسکور پاکستان نے ان کے بہت تفصیل سے جوابات دیئے،پیمرا چیئرمین نے تمام معلومات کی فراہمی اور جائزے کے بعد ڈسکور پاکستان چینل کی کارکردگی کو بہت سراہا اس کے ساتھ انھوں نے CEOڈسکور پاکستان سے اپنے ادارے کی پالیسز پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ اپنے دورے کے اختتام پر پیمرا چیئرمین محمدسلیم بیگ نے  ڈسکور پاکستان چینل کی ٹیم سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ  میں نے ڈسکور پاکستان  کے پروگرام دیکھے ہیں جو بہت ہی یونیک اور مونومینٹل قسم کے پروگرام ہیں ان میں پاکستان کے تمام پہلووں کو دکھایا گیا ہے خاص کر ٹوررزم کے حوالے سے ناردرن ایریازسے لے کر ہسٹوریکل بیک گراؤنڈ کو نمایاں کیا گیا ہے جس سے لوگوں میں انٹرسٹ جینیریٹ ہوگا۔  

مزید :

کامرس -