ارسا کی تشکیل اور پانی سرٹیفکیٹ کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری ،7اپریل تک جواب طلب 

ارسا کی تشکیل اور پانی سرٹیفکیٹ کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور اٹارنی ...
ارسا کی تشکیل اور پانی سرٹیفکیٹ کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری ،7اپریل تک جواب طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے ارسا کی تشکیل اور پانی سرٹیفکیٹ کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ارسا کی تشکیل اور پانی سرٹیفکیٹ کیخلاف درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، سینیٹر ضمیر گھمرو نے کہاکہ عدالت ارسا میں سندھ کے 2ممبر لازمی شامل کرنے کا حکم دے چکی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ غیرآئینی تشکیل کے باعث ارسا کے فیصلے غیرموثر ہیں،ارسا میں سندھ کے وفاقی رکن کی تقرری کیلئے عدالتی فیصلے پر عمل کیا جائے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ارسا کے جاری پانی کے سرٹیفکیٹ کالعدم قرار دیئے جائیں،عدالت نے وفاقی حکومت اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیئے،عدالت نے فریقین سے 7اپریل تک جواب طلب کرلیا۔