توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت بار بار ملتوی کرنے پر عدالت سے وجوہات بتانے کی درخواست دائر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت بار بار ملتوی کرنے پر عدالت سے وجوہات بتانے کی درخواست دائر کردی گئی،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکلا سلمان صفدر، قوسین مفتی اور ارشد تبریز نے درخواست دائر کی،توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت اور وہین بانی پی ٹی آئی کی حاضری لگوانے کی استدعا کی گئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت اچانک منسوخ کردی گئی، توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل کی بجائے جوڈیشل کمپلیکس جی 11میں ہوئی،27فروری،11مارچ کو بھی توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ یا ملتوی کردی گئی،بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے بغیرسماعت ملتوی یا منسوخ کرنا سنجیدہ تحفظات پیدا کررہا ہے،سماعت بغیرقانونی وجہ کے منسوخ یا ملتوی نہیں کی جا سکتی،درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ ملزم کی حاضری کو دیکھنا ضروری ہے15روز سے زائد ریمانڈ نہیں دیا جا سکتا، عدالت تسلسل کے ساتھ سماعت موخر یا ملتوی نہ کرے اور باقاعدہ وجوہات بتائے۔