ایم کیو ایم کا سندھ ہائی کورٹ کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ منعقد کرانے کے حکم کا خیرمقدم

ایم کیو ایم کا سندھ ہائی کورٹ کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ منعقد کرانے کے حکم کا ...
ایم کیو ایم کا سندھ ہائی کورٹ کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ منعقد کرانے کے حکم کا خیرمقدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم نے سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ایم ڈی کیٹ 2024 کے امتحان کو کالعدم قرار دینے اور ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ عدالت کا یہ فیصلہ جعلی ٹیسٹ کے انعقاد اور انتظامیہ کی نااہلی پر مہر ثبت کرتا ہے۔ پارٹی کی جانب سے اس فیصلے کو "حق پرستی کی جیت" قرار دیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم کے ترجمان نے کہا کہ یہ فیصلہ ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست نمائندوں، لیگل ایڈ، اور طلبہ کے والدین کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔ پارٹی نے اس موقع پر تمام متاثرہ طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ ہر ممکن فورم پر ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی۔

ایم کیو ایم نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ نئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے شفاف انعقاد کو یقینی بنایا جائے تاکہ نوجوانوں کا حق کسی مافیا یا متعصب انتظامیہ کی جانب سے ضائع نہ ہو۔