ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل وزیراعلیٰ پنجاب کا مشن: عمران نذیر
لاہور(جنر ل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے 8 کلب روڈ پر فیصل آباد ڈویڑن کے پارلیمنٹیرینز سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مختلف اہم سیاسی امور سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ اس ملاقات کا مقصد ڈویژن میں گورننس کی عمومی صورت حال کا جائزہ لینا ہے۔ انہوں نے عوامی نمائندوں کے تحفظات سنے اور موقع پر ان کے حل کے لئے احکامات جاری کیے۔خواجہ عمران نذیرنے فیصل آباد ڈویڑن میں ایس جی ڈی پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ڈویڑنز میں جاری ترقیاتی پروگراموں کی بروقت تکمیل وزیراعلیٰ پنجاب کا مشن ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے فلاح عامہ کے مختلف پراجیکٹس کو پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود اور سروس ڈیلیوری کے معیار کو مزیدبہتر بنایا جا رہا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرعوام کو بہترین صحت کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ امن و امان کا قیام حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے کسی قسم کی کوتاہی یا غلطی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے عوامی نمائندگان پر زور دیا کہ عوامی مسائل کے مؤثر اور جلد حل کیلئے ضعی انتظامیہ کے ساتھ مربوط روابط کو یقینی بنایا جائے تاکہ مقامی سطح پر مسائل کا فوری حل نکالا جا سکے، صوبائی وزیرصحت نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنایا جا ئے، عوامی فلاح کے منصوبوں پر عوامی نمائندگان کی مشاورت کے ساتھ مزید اقدامات اٹھائے جائیں گیپارلیمنٹرینز کی صوبے میں تیزرفتار ترقی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔
عمران نذیر