سرکاری سکولوں میں گرمیوں کے اوقات کار کا نیا شیڈول جاری

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے سرکاری سکولوں میں گرمیوں کے اوقات کار کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا، محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے ترمیم شدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری سکولوں کے نئے اوقات کار 7 اپریل تا 15 اکتوبر ہوں گے، سنگل شفٹ سکول ساڑھے 7 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھلے رہیں گے، جمعہ کے روز سکولوں میں چھٹی ساڑھے 11 بجے ہوگی۔
ڈبل شفٹ سکول ساڑھے 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کھلے رہیں گے، جمعہ کے روز سرکاری سکولوں کی چھٹی ساڑھے 11 بجے ہوگی، سیکنڈ شفٹ سکول دوپہر 12 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک جاری رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کو یہ سکول دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوں گے، اساتذہ سکولوں میں سوا 7 بجے سے ڈیڑھ بجے تک رہیں گے۔