چینی صدر نے بھارت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا

چینی صدر نے بھارت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا
چینی صدر نے بھارت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا
سورس: WIkimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)  چینی صدر شی جن پنگ نے بھارتی صدر دروپدی مرمو کو پیغام دیا ہے کہ چین اور بھارت کو ایک دوسرے کے قریب آنا چاہیے اور ان کے تعلقات کو "ڈریگن ہاتھی ٹینگو" کی شکل اختیار کرنی چاہیے، جو دونوں ممالک کے نمائندہ جانوروں کے رقص کی علامت ہے۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق دونوں صدور نے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر ایک دوسرے کو مبارکباد کے پیغامات دیے۔ یہ پیغام ایسے وقت میں آیا ہے جب 2020 میں لداخ میں ہونے والی سرحدی جھڑپ کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے تھے، مگر اب ان میں بہتری کے آثار نظر آ رہے ہیں۔

شی جن پنگ نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو پرامن بقائے باہمی کے راستے تلاش کرنے چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بڑے بین الاقوامی معاملات میں بھارت کے ساتھ گہری ہم آہنگی اور تعاون کے خواہاں ہیں اور سرحدی علاقوں میں امن کے قیام کے لیے مشترکہ اقدامات کرنا چاہتے ہیں۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گوو جیاکُن نے کہا کہ چین اور بھارت قدیم تہذیبوں کے حامل بڑے ترقی پذیر ممالک ہیں اور دونوں عالمی جنوب (گلوبل ساؤتھ) کے اہم ارکان ہیں۔ ان کے مطابق تاریخی تناظر میں دیکھا جائے تو دونوں ممالک کے ایک دوسرے کی کامیابی میں کردار ادا کرنے کا نظریہ اور "ڈریگن اور ہاتھی کا مشترکہ رقص" ہی بہترین راستہ ہے۔