آدمی کی پڑوسن کے ساتھ زیادتی، بیٹی ماں کو بچانے آئی تو اس کے ساتھ کیا کیا؟

آدمی کی پڑوسن کے ساتھ زیادتی، بیٹی ماں کو بچانے آئی تو اس کے ساتھ کیا کیا؟
آدمی کی پڑوسن کے ساتھ زیادتی، بیٹی ماں کو بچانے آئی تو اس کے ساتھ کیا کیا؟

  


لکھنو¿ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک خاتون کو اسلحے کی نوک پر اس کے پڑوسی نے زیادتی کا نشانہ بنادیا، جب خاتون کی بیٹی اپنی ماں کو بچانے کیلئے آئی تو ملزم نے اس کو بھی اسلحے کے زور پر ڈرایا دھمکایااور تشدد کا نشانہ بناڈالا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے سیکٹر 49 میں خاتون گھر پر اپنی بیٹی کے ساتھ موجود تھی جبکہ اس کا شوہر کسی کام کے سلسلے میں باہر گیا ہوا تھا۔ اسی اثنا میں پڑوسی پشپندر یادیو ان کے گھر میں گھس گیا اور اسلحے کے زور پر خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔ شور کی آواز سن کر خاتون کی بیٹی جاگی اور اس نے اپنی ماں کی مدد کرنے کی کوشش کی تو ملزم نے اسلحے کے زور پر اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

واقعہ 24 اگست کو پیش آیا، اگلے دن شوہر واپس آیا تو خاتون نے اسے ساری کہانی بتائی جس کے بعد دونوں سورکھا پولیس چوکی پر شکایت لے کر گئے لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس کی جانب سے کارروائی نہ ہونے کے بعد 9 ستمبر کو ملزم دوبارہ اپنے نصف درجن ساتھیوں کے ساتھ اس کے گھر آیا اور اسلحے کی نوک پر اس کے شوہر سے صلح نامے پر دستخط کرالیے۔

کچھ دن تک تو متاثرہ خاندان خوف کے باعث چپ رہا لیکن پھر وہ ایس ایس پی کے سامنے پیش ہوگئے جس نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید : جرم و انصاف


loading...