عیدالفطر پر  مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کےلیے خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل

عیدالفطر پر  مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کےلیے خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل
عیدالفطر پر  مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کےلیے خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک )برطانیہ میں لوٹن انٹر فیتھ تنظیم کے چیئرمین پروفیسر راجہ ظفر خان نے عیدالفطر کے موقع کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے برطانوی مسلمانوں بالخصوص پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کےلیے یکجہتی کا پیغام دیا ہے۔

"جنگ " کے مطابق پروفیسر راجہ ظفر خان نے  کہا کہ وہ اس اہم تہوار کی مناسبت سے کمیونٹی پر زور دیتے ہیں کہ عید کے روز یکجہتی کا بھرپور اظہار کریں اور مساجد اور مدارس میں کشمیری اور فلسطینی عوام کی کامیابی اور انہیں ظلم و ستم سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔ عید پر ایک دوسرے سے انس اور محبت کا اعادہ کریں۔