غلام سرور صاحب نہیں رہے

انتہائی افسوسناک خبر سننے کو ملی جناب غلام سرور صاحب اس دنیا میں نہیں رہے اور یہ خبر برادرم حسیب نے ہمارے گروپ میں شیئر کی حسیب صاحب روزنامہ پاکستان کے محنتی کارکن ہیں اور بات کریں غلام سرور صاحب کی تو وہ بھی روزنامہ پاکستان کمپیوٹرسیکشن میں خدمات انجام دے رہے تھے۔انہوں نے اپنی زندگی کا ایک طویل حصہ روزنامہ پاکستان کے نام کر دیا۔یاد ہے جب سے پاکستان کا آغاز ہوا اس وقت سے غلام سرور پاکستان کا حصہ تھے اور جب بھی ملاقات ہوئی ہمیشہ ہنستے مسکراتے ہی ملے۔ ادارہ روزنامہ پاکستان کے انتہائی سینئر کارکن تھے۔جب یہ خبر سنی کہ ہنستا مسکراتا چہرہ ہمیں چھوڑ کے رب کے حضور پیش ہو گیا تو ہم پہ سکتہ سی کیفیت طاری ہو گئی۔ برادرم حسیب کی بھیجی گئی خبر سن کے تسلی نا ہوئی تو تصدیق کے لئے استاد شکیل کو فون کیا اور کنفرم کیا اور استاد شکیل جو روزنامہ پاکستان اور یلغار کمپیوٹر سیکشن کے انچارج ہیں نے تصدیق کی کہ غلام سرور اس دنیا سے رخصت ہو گئے اور یقینا افسوسناک خبر تھی اور ہمارے لئے ہی نہیں پاکستان کے سب کارکنان کے لئے ہی غم بھری خبر تھی۔ استاد شکیل نے ہی بتایا کہ وہ بیمار تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے اور علاج کے دوران ہی خالق حقیقی سے جا ملے اور سب کو حیران و پریشان سا چھوڑ گئے۔ ہماری کیا سب کی ہی دعا ہے کہ اللہ پاک ہمارے پیارے بھائی غلام سرور کے گناہوں و خطاؤں سے درگزر فرمائے اور جنت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔